ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔۔ ڈکیٹی کا پورا گینگ گرفتار


‏ڈی پی او خانیوال فیصل شہزاد نے اپنا وعدہ پورا کر دیا.


گزشتہ ماہ سول لائن میں ہونے والی واردات نے پولیس کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیاتھا. ڈی پی او خانیوال نے وعدہ کیا تھا کہ جلد اس واردات کو ٹریس کرلیں گے. ایک ماہ کی انتھک محنت کے بعد ملزمان گرفتار کرکے سارا مال مسروقہ برآمد کرلیا.



یہ ملزمان آئے دن خانیوال میں ڈکیٹی کی وارداتیں کرتے ، یہ لوگ اکثر بنکوں کےباہر تاک میں رہتے تھے اور ان سے لاکھوں روپے لوٹ لیتے۔ جس پر شہریوں میں بہت زیادہ غم وغصہ تھا۔۔

اس پر ہم نے بھی آواز اٹھائی اور متاثرہ شہریوں نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنے ساتھ ہونیوالے ظلم سے آگاہ کیا۔۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے یہ پیغامات جب خانیوال پولیس تک پہنچے تو خانیوال پولیس نے اپنا کام شروع کیا۔



عام طور پر پولیس کے بارے میں تاثر یہی لیا جاتا ہے کہ اگر ایف آئی آر درج کروادیں یا تو پولیس کیس کو داخل دفتر کردیتی ہے اور متاثرین کو طفل تسلیوں پر ٹرخاتی رہتی ہے یا ملزمان سے پولیس مک مکا کرلیتی ہے لیکن ڈی پی او فیصل شہزاد نے نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ان ویڈیوز پر نوٹس لیا بلکہ اس گینگ کو گرفتار کرواکر ہی دم لیا۔۔ یقینا خانیوال پولیس کی اس کاوش کو سراہا جانا چاہئے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>