بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی نے سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دینے کی پیشکش کردی۔
سبرامنین سوامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کی حکومت مشرف کو فوری بھارت کی شہریت دے سکتی ہے کیونکہ ان کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں نا انصافی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے شہریت بل میں ان تمام لوگوں کو بھارت کی شہریت دی جائے گی جو خود کو ہندوؤں کی اولاد کہے گا۔
We can give Musharraf fast track citizenship since he is from Daryaganj and suffering persecution. All self—acknowledged descendants of Hindus are qualified in a new CAA to come
— Subramanian Swamy (@Swamy39) December 19, 2019
واضح رہے کہ سبرینم سوامی انتہاپسند ہندو لیڈران میں شمار ہوتے ہیں لیکن ان کی بیٹی سوہاسنی حیدر جو ایک صحافی ہیں ، انہوں نے مسلمان ندیم حیدر سے شادی کرکے ہندو مذہب ترک کردیا تھا اور اسلام قبول کرلیا تھا جبکہ سبریمینم سوامی آج بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ انکی بیٹی ہندو ہے لیکن سوہاسینی حیدر کے بچے مسلمان ہیں