بلاول جسٹس وقار سیٹھ کے فیصلے کے دفاع میں آگئے

Bilawal

بلاول بھٹو زرداری جسٹس  وقار سیٹھ کے فیصلے "مرنے کے بعد مشرف کو تین روز تک لٹکایا جائے” کے دفاع میں آگئے۔
بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ مشرف کیخلاف فیصلے میں شامل پیراگراف نمبر چھیاسٹھ آپریشنل پیرا نہیں، یہ جج کی رائے ہے ۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ اس پیرا کی آپریشنل کوئی ویلیو نہیں ۔ حکومت ہمیشہ ہی کنفیوژ ہوتی ہے ۔ معاملے کے حل کیلئے قانون موجود ہے۔
ایک صحافی کے سوال پر بلاول کا کہنا تھا کہ اداروں کےدرمیان تصادم تو نہیں دیکھ رہے بلاول نے کہا کہ انشاءاللہ ایسا نہیں ہوگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>