چیف جسٹس گلزار نے پہلا کیس کونسا سنا اور کیا فیصلہ دیا؟

Justice Gulzar

اسلام آباد:جسٹس گلزاراحمد نے چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کے بعد آج پہلے کیس کی سماعت  کی  پہلا کیا پنجاب کے پٹواری کی اپیل  تھی جو چیف جسٹس نے مسترد کردی۔

چیف جسٹس گلزاراحمد پرمشتمل سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے پنجاب کے پٹواری محمد نواز کی برطرفی کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔  پٹواری کے وکیل نے جسٹس گلزار احمد کوچیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارک پیش کی اور پہلا کیس سننے پر خود کو خوش نصیب قراردیا۔

  چیف جسٹس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ محمد نواز کا تو معاملہ ثابت ہے اس نے عدالتی حکم کے برخلاف کام کیا، پٹواری مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے وکیل کو پٹواری محمد نوازکے کیس پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عدالت ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

عدالت عظمیٰ نے پنجاب کے پٹواری محمد نواز کی برطرفی کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

واضح رہے کہ پٹواری محمد نواز کو 2012 میں نوکری سے برطرف کیا گیا تھا،پنجاب سروس ٹربیونل نے 2013 کو برطرفی کو برقرار رکھا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>