عدالت کی طرف سے شہبازشریف کو آخری موقع

Shahbaz Sharif

عدالت کی طرف سے شہبازشریف کو آخری موقع۔۔ شہبازشریف اپنی حاضری یقینی بنائیں

لاہور کی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے شہبازشریف کو پیش ہونے کیلئے آخری مہلت دیدی۔۔ عدالت نے شہبازشریف کو 7 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

عدالت کی طرف سے کہا گیا کہ شہبازشریف کو آشیانہ اقبال کرپشن ریفرنس میں طلب کیا گیا لیکن شہبازشریف پیش نہیں ہوئے۔۔ شہبازشریف کی عدالت میں عدم پیشی سے کاروائی متاثر ہورہی ہے۔ شہبازشریف کو آخری موقع دیا جاتا ہے کہ یہ اپنی حاضری یقینی بنائیں

واضح رہے کہ شہبازشریف اپنے بھائی کی بیماری اور کمردرد کی وجہ سے آج کل لندن میں مقیم ہیں اور احتساب عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>