وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ۔۔ ادویات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

Medicine Prices in Pakistan

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ۔۔۔ 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی

یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ جس پر فوری طور پر اطلاق ہوگا۔

کابینہ اجلاس کے بعد فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ میں وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ 2018ء کی میڈیدیسن پرائسنگ پالیسی کے تحت ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا  نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی وجوہات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ادویات کی قیمتوں میں 158 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ آج وفاقی کابینہ سے 89 ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کی منظوری لی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا

مشیر صحت نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ 15 روز میں میڈیسن پالیسی کا جائزہ لیں۔ آنیوالے چند ہفتوں میں میڈیسن سے متعلق نیشنل پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>