بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ افراد کو کیوں نکالا جارہا ہے؟

BISP

حکومت نے 8 لاکھ افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 8لاکھ  افراد کو لسٹ سے نکالنے کی سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی۔۔

کابینہ کو پیش کی گئی سمری میں انکشاف ہوا کہ ان 8لاکھ سے زائد افراد میں 5 لاکھ 25 ہزار افراد ایسے ہیں جو ایک یا ایک سے زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کرچکے ہیں۔

 سمری کے مطابق انکم سپورٹ پروگرام سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں میں سرکاری ملازمین اور 12 ایکڑ سے زائد زرعی زمین رکھنے والے مالکان بھی شامل ہیں جبکہ ایک یا زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکل رکھنے والے 44 ہزار افراد بھی پروگرام سے رقم وصول کررہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 5 لاکھ سے زائد افراد ایک یا زائد مرتبہ بیرون ملک سفر کر چکے، 36 ہزار نے ایگزیکٹو فیس دے کر شناختی کارڈ بنوائے، ماہانہ ایک ہزار روپے یا زائد کا موبائل فون بیلنس استعمال کرنے والے 30 ہزار افراد بھی  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کررہے ہیں۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ یہ تمام تفصیلات نادرا کی جائزہ رپورٹ میں سامنے آئیں، رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سے لیکر اب تک مجموعی طور پر 51 لاکھ افراد مستفید ہورہے ہیں


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>