کرپٹ لوگوں سے کتنے سو ارب روپےبرآمد کئے؟ چئیرمین نیب کا حیرت انگیز دعویٰ

کرپٹ لوگوں سے کتنے سو ارب روپےبرآمد کروائے؟ کتنے سو ارب کے نیب ریفرنسز دائر کروائے؟ کتنے ملزمان کو گرفتار کیا؟ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے حیرت انگیز دعویٰ کردیا
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے فیس نہیں کیس دیکھتا ہے، نیب کی منزل ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے
چئیرمین نیب نے اپنے ادارے کی کارکردگی بتاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 27 ماہ میں 153 ارب روپے برآمد کرا کے قومی خزانے میں جمع کرائے، 27 ماہ میں 630 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، چئیرمین نیب اس ہی عرصے میں 600 بدعنوانی کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے ہیں
چئیرمین نیب نے مزید کہا کہ احتساب عدالتوں سے سزا دلوانے کی شرع 70 فیصد رہی، چئیرمین نیب احتساب عدالتوں میں 943 ارب روپے کے 1261 ریفرنس زیر سماعت ہیں