سونے کی چوڑیوں کیساتھ گاڑیوں سے اتر کر بینظیر انکم سپورٹ کی امداد وصول کرنیوالے کون ؟

احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سونے کی چوڑیاں پہنے گاڑیوں سے اتر کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ وصول کرنے والوں کو فہرست سے نکالنے میں کئی ماہ لگے۔
ثانیہ نشترنے بتایا میں نے کئی ماہ بار بار برقع پہن کر بی آئی ایس پی مراکز کا دورہ کیا اور شدت سے محسوس کیا کہ اس فنڈ سے غیر مستحق لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔
I wish to thank the Cabinet for approving my proposal: exiting 820,165 @bisp_pakistan beneficiaries. Using forensic data analysis, we found they were ineligible for support based on the crtieria below. This translates into saving of PKR 16 billion for the government annually. pic.twitter.com/diwEzQ1IGq
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) December 24, 2019
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں اعدادوشمار پیش کئے جس کے مطابق پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں ایک لاکھ 53 ہزار 502 افراد ایسے ہیں جنہوں نے ایک بار بیرون ملک سفر کیا۔
ایک لاکھ 95 ہزار 364 افراد کے شوہر یا بیوی ایک مرتبہ بیرون ملک جاچکے ہیں۔ دس ہزار 476 افراد ایسے ہیں جو ایک سے زائد مرتبہ بیرون ملک کا سفر کر چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 66 ہزار 319 افراد کی بیوی یا شوہر ایک سے زائد مرتبہ بیرون ملک گئے ہیں۔
اسی طرح بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم حاصل کرنے والوں میں سے 692 افراد کے نام پر ایک یا ایک سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ 43 ہزار 746 افراد کے شوہر یا بیوی کے نام پر بھی ایک یا ایک سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق وظیفہ لینے والے 24 ہزار 546 افراد کا ماہانہ فون بل ایک ہزار سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 15 ہزار 767 مستفید افراد کے خاوند یا بیوی کے فون کا بل بھی 1000 سے زائد ہوتا ہے۔
ڈیٹا کے مطابق 666 افراد اور 580 اہل خانہ ایسے ہیں جنہوں نے پاسپورٹ بنوانے کے لیے ایگزیکٹو سنٹرز کا انتخاب کیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ سے امداد لینے والے 36 ہزار 970 خاندانوں کے تین یا اس سے زائد افراد نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا کے ایگزیکٹو مراکز کا رخ کیا۔ 14 ہزار 370 افراد خود ریلوے، پوسٹ آفس یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین ہیں جبکہ ایک لاکھ 27 ہزار 826 امداد حاصل کرنے والے افراد کے اہل خانہ ہیں جو ان اداروں میں ملازمت کر رہے ہیں۔
question is same, will any of these be punished or inn ki bhi Miyaan saamp ki tarah bail ho jaey gee ? iss mulk main kabhi koi chor persecute hoaa hai ?
inept & corrupt must be taken to task without which we will remain in the mess