عمران خان نے ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی امریکہ کے خاص آدمی کو سونپ دی۔ اوریا مقبول جان

Orya Maqbool Jan Imran Khan

اوریا مقبول جان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی امریکہ کے خاص آدمی کو سونپ دی ہے۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے اوریا مقبول جان  کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم  عمران خان نے معید یوسف کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر رکھ لیا ہے۔ انہیں نیشنل سکیورٹی ڈویژن اینڈ سٹریٹجک پلاننگ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے، یہ وہی ادارہ ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کی نگرانی کرتا ہے۔

اوریا مقبول جان نے الزام عائد کیا کہ معید یوسف امریکہ کا خاص آدمی ہے۔ اوریا مقبول جان نے ایک واقعہ بھی بیان کیا اور بتایا کہ 4 اکتوبر 2019 کو ایک امریکی سائنسدان نے الزام لگایا تھا کہ معید یوسف پاکستانی ایجنٹ ہے اسے امریکہ سے نکالا جائے، لیکن امریکیوں نے اس کا دفاع کیا اور کہا کہ یہ ہمارا بندہ ہے، اور اب یہ "ساڈا بندہ” پاکستان آگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان شاید کوئی راستہ بنانا چاہتے ہیں، لگتا ہے کہ پاکستان امریکی اور چینی تنازعے میں پھنستا چلا جارہا ہے۔

 

واضح رہے کہ منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں مقیم پاکستانی تجزیہ کار معید یوسف کو معاون خصوصی برائے نیشنل سکیورٹی ڈویژن مقرر کیا تھا۔ معید یوسف امریکہ کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے ایشیا سیکشن کے نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>