پیرا نمبر 10 خفیہ کیوں رکھا گیا؟ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔

Para No 10

پیرا نمبر 10 خفیہ کیوں رکھا گیا؟ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔

برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈز کی تفصیلات خفیہ رکھنے کے خلاف درخواست سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کردی گئی۔۔  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کابینہ سے پوچھاجائے کہ تفصیلات کیوں خفیہ رکھی گئیں؟  حکومت کو برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے 190 ملین پاؤنڈز ملے لیکن حکومت نے پیرا نمبر 10 کو خفیہ رکھا ہے۔  حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ پیرا نمبر 10 سے عوام کو آگاہ کرے

واضح رہے کہ برطانیہ کی این سی اے نے ملک ریاض سے مفاہمت کی جس کے تحت ملک ریاض سے 190 ملین پاؤنڈ وصول کئے گئے جنہیں برطانوی کرائم ایجنسی نے پاکستان منتقل کیا گیا۔ کچھ حلقوں کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ سے ملنے والے یہ 190 ملین پاؤنڈ دوبارہ ملک ریاض کی جیب میں ہی چلے گئے ہیں کیونکہ ملک ریاض کو سپریم کورٹ کو 455 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے جس کے تحت یہ 190 ملین پاؤنڈ حکومت وصول کرکے ملک ریاض کی طرف سے ہی سپریم کورٹ کو جمع کرارہی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>