سپریم کورٹ کو ہلکا نہ لیں۔ چیف جسٹس

آپ سپریم کورٹ کو ہلکا لے رہے ہیں، چیف جسٹس کا ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایک کیس میں تیاری کے لئے التوا مانگنے پر چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کی سرزنش کر دی
وزارت فنانس کے ملازمین کے الاؤنس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریونیو ڈویژن کے ملازمین کو 100 فیصد اور آڈٹ اکاؤنٹ کو 20 فیصد الاؤنس کس قانون کے تحت دیا جا رہا ہے ؟
چیف جسٹس نے کہا کہ آپ لوگ ججز پر ظلم کرتے ہیں، آپ فائل پڑھ کر نہیں آتے، کیا ہم یہاں التوا دینے بیٹھے ہیں۔ آپ سپریم کورٹ کو ہلکا نہ لیں، ہمیں قانون بتائیں جس کے تحت آپ یہ الاؤنس دے رہے ہیں
یاد رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کر رہا ہے
سپریم کورٹ بھی اس قوم کو ہلکا نہ لے