سابق چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم انتقال کر گئے

سابق چیف الیکشن کمشنر اور سابق اٹارنی جنرل جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم 92برس کی عمر میں چل بسے۔۔۔ ان کی نمازجنازہ شام 7بجے ادا کی جائے گی اور تدفین کراچی کے میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔

فخر الدین جی ابراہیم بھارتی گجرات کے شہر احمد آباد میں 1928ء میں پیدا ہوئے، وہ کچھ عرصے سے شدید بیمار تھے ۔ مرحوم سپریم کورٹ کے جج کے علاوہ، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، گورنر سندھ، اٹارنی جنرل اور وفاقی وزیر قانون کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں جب کہ وہ 1981 میں سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بھی رہے۔

گورنر، اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کے عہدوں سے انہوں نے حکومت سے اختلافات کے بعد استعفیٰ دیا۔ فخر الدین جی ابراہیم کو14 جولائی 2012ء کوالیکشن کمیشن پاکستان کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا اور پاکستان کے عام انتخابات 2013ان ہی کی سربراہی میں ہوئے۔

تحریک انصاف اوردیگر جماعتوں کی انتخابات میں دھاندلی کی شکایت کی پھر پاکستان کے صدارتی انتخابات 2013ء تنازع کا شکار ہوئے اور پیپلز پارٹی نے سخت تنقید کی جس کے بعد فخر الدین جی ابراہیم نے صدارتی انتخابات کے فوری بعد 31 جولائی 2013ء کو استعفی دے دیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>