جس نے ملنا ہے ایم کیوایم مرکز میں آکر ملے

ایم کیو ایم کا وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات سے انکار

ایم کیو ایم نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وزیر اعظم سے ملاقات کرنے نہیں جارہا۔جس نے ہم سے ملنا ہے ایم کیوایم مرکز آکر ملے۔

ایم کیوایم مرکز کے دروازے سب کے لئیے کھلے ہیں۔ جو فیصلہ کیا وہ رابطہ کمیٹی نے کیا، آئندہ کے فیصلہ بھی رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے ہوں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا وفد کل عمران خان سے ملے گا۔ وزیراعظم نے متحدہ سربراہ سے گزشتہ روز رابطہ کیا تھا۔ خالد مقبول صدیقی سے کل وزیر اعظم سے رابطہ ہوا تھا، جس میں انہوں نے ایم کیوایم کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >