وفاقی کابینہ نے پاکستانی فضاؤں میں پرواز کرنے کے لئے نئی ایئر لائن کی لانچنگ کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ نے 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور وفاقی کابینہ کے ممبران نے نئی ائیرلائن "سیال ائیرلائن”لانچ کرنے کی منظوری دے دی۔

Ready For Takeoff….

Posted by AirSial on Tuesday, January 14, 2020

اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت اتحادی جماعتوں کوہمیشہ ساتھ لے کر چلے گی جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیر بحث نہیں آیا
اجلاس میں وزیراعظم کو وزارتوں، اداروں اور متعلقہ محکموں کے انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی۔اجلاس میں پاک سعودی ایئر سروسز کے معاہدے، ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر اور پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔۔ اہم بیٹھک میں عالمی حالات کا جائزہ بھی لیا گیا


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>