"پنجاب کے ڈیلیور نہ کرنے کی وجہ سے مرکز بھی دباؤ میں ہے”

Fawad Ch

پنجاب کے ڈیلیور نا کرنے کی وجہ سے مرکز بھی دباؤ میں ہے، حکومت مجموعی طور پر اچھا چل رہی ہے لیکن پنجاب کی پرفارمنس کی وجہ سے دباؤ میں ہے۔ فوادچوہدری

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب ڈلیور نہیں کر پا رہا، پی ٹی آئی کو مجموعی طور پر دباؤ کا سامنا ہے، پنجاب کے 350 ارب ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 77 ارب ریلیز ہوئے۔

حکمران جماعت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں فواد چودھری نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا پنجاب، پروانشل فنانس ایوارڈ بھی اضلاع کو نہیں دے رہا۔

وفاقی وزیر کی نشاندہی پر وزیر اعظم نے صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ کے اجرا کا حکم دیتے ہوئے کہا فوری طور پر صوبائی ایوارڈ کر کے اضلاع کو فنڈز منتقل کئے جائیں۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا پنجاب کی وجہ سے مرکز کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی حکومت شاندار کام کر رہی ہے، پنجاب کے ڈلیور نہ کرنے پر ہمیں عوامی سیاسی محاذ پر پی ٹی آئی کی کارکردگی پر تنقید ہو رہی ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>