پاکستان میں ہزاروں ایکڑرقبے پر زیتون کی ریکارڈ پیداوار

پنجاب کی بنجر زمین سونا اگلنے لگی کسانوں کی محنت رنگ لائی چکوال اور دیگڑ خطہ پوٹھار کے پہاڑ زیتون کے باغات میں تبدیل ہوگئے

پنجاب میں زیتون کی ریکارڈ پیداوار! ہزاروں ایکڑ زمین پر زیتون کی ہرے بھرے باغات!

پنجاب میں زیتون کی ریکارڈ پیداوار!ہزاروں ایکڑ زمین پر زیتون کی ہرے بھرے باغات!

Posted by Kamran Khan on Friday, January 17, 2020

شاعر نے کیا خوب کہاتھا ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔ چکوال کے کسانوں زرعی ترقیاتی اداروں نے ناممکن کو ممکن کردکھایا بنجر زمینوں ہر ایسا پودہ لگایا کہ زمین سونا اگلنے لگی بیکار پہاڈ کارآمد ہوگئے جنگل۔بیابان میں سرسبزہ ہوگیا پاکستان میں نئی فصل زیتون کی کاشت کا آغاز ہوگیا یہ کام اتنا اسان نہ تھا پانچ سال کے صبر آزما مرحلے بعد چکوال کا ناقابل کاشت آٹھ ہزار ایکڑ رقبہ زیتوں کی کاشت سے بھر گیا ہے

ایک زمانہ تھا پاکستان کا خطہ پوٹھار لال مٹی بنجر زمین اور پہاڑوں کی وجہ سے شہرت رکھتا تھا لیکن دوہزار گیارہ سے بارانی ایگریکلچر ریسرچ سینٹر نے کاشتکاروں کو قائل کرنا شروع کیا کہ وہ زیتون کی کاشت کریں انسٹیٹیوٹ کے بانی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر عظیم کے مطابق چونکہ زیتوں کاکسی اور فصل سے مقابلہ نہ تھا اور کاشتکاروں کی زمین بھی بنجر تھی تو پتھریلی زمین پرزیتون کو کاشت کردیا گیا اب جب کہ پانچ سال کے صبر آزما مرحلے کے بعد کسان کو اس کی محنت کا پھل ملنے لگا ہے تو سب خوش ہیں اور مزید دل جمعی سے کاشت کررہے ہیں

چکوال کی زیتون ویلی میں تبدیلی کے بعد مجموعی طور ہر 750 کاشتکاروں نے 8 ہزار ایکڑ پر 11 لاکھ زیتون کے درخت لگائے جس سے 10 ٹن زیتون کا تیل حاصل ہوا زیتون کے ایک درخت پر کاشت کی لاگت 2 لاکھ روپے آتی ہے جس سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی ہے زیتون کا تیل مارکیٹ میں تین سے چار ہزار روپے لیٹر فروخت ہوتا ہے

بارنی ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹر اظہر کے مطابق زیتون کا درخت 4 گنا کم پانی خرچ کرتا ہے لیکن کاشت تھوڑی صبر آزما ہے پہلے لوگ یہاان مونگ پھلی کا شت کرتے تھے کیکن زیتون کاشت کرکے وہ زیادہ خوش ہیں

انسٹیٹیوٹ کے مطابق پاکستان میں ستر لاکھ ایکڑ رقبے ہر زیتون کاشت کیا جاسکتا ہے جس سے ڈھائی سو ارب کامنافع کمایا جاسکتا ہے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >