برطانیہ سے آئی دوبہنوں کی موت کیسے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

برطانیہ سے آئی بہنوں کی موت کیسے ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

گجرات گھر میں مردہ پائی جانے والی دو برطانوی بہنوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی۔

گزشتہ روز گجرات میں گھر سے دو برطانوی بہنوں نادیہ اور ماریہ کی لاشیں ملیں تھی، خواتین کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کی موت گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے

 دونوں خواتین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے جس میں دونوں کی موت کی وجہ دم گھٹنا ہی بتائی گئی ہے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ لاشوں کو موت کے تقریباً 26 گھنٹے بعد اسپتال لایا گیا تھا، دونوں بہنوں کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے اور دونوں کے جسم پر کوئی سوجن یا خراش بھی نہیں تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں بہنوں کی موت کی وجہ دم گھٹنے کو قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معدے، پھیپھڑوں اور دل میں زہرکے اثرات دکھائی نہیں دئیے۔

واضح رہے کہ دونوں بہنوں کی موت پر قتل کا شبہ کیا گیا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بیان حقائق نے اس بات کی نفی کی ہے

  • اب سوال ہہ ہے کہ دونوں بہنوں نے ایک ساتھ غسل خانہ میں کیا کر رہی تھیں ۔ ہہ سیدھا سیدھا خودکش یا قتل کا مقدمہ ہے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >