اتحادیوں کی مبینہ بلیک میلنگ سے پریشان تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ

اتحادیوں کی جانب سے تحفظات اور مبینہ بلیک میلنگ نے تحریک انصاف کو پریشان کردیا۔۔ پی ٹی آئی نے حکومت بچانے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان سے رابطوں کافیصلہ کرلیاجسکا ٹاسک جہانگیر ترین کو دیدیاگیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اتحادیوں کی جانب سے تحفظات پر تحریک انصاف پریشان ہےی، اسمبلی میں عددی برتری رکھنے کیلئے پنجاب میں بھی کوششوں کاآغاز کردیاگیا ۔

یہ بھی پڑھئے: حکومت کی ناراض ایم کیو ایم کو منانے کی ایک اور کوشش

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان سے رابطے کرنے کافیصلہ کیاہے،ن لیگ کے ناراض ارکان سے جہانگیر ترین رابطے کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ن لیگی ارکان کو ساتھ ملا کر پنجاب اسمبلی میں بھی عددی برتری مستحکم کی جائیگی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>