خیبرپختونخوا: پولیس افسر نے اعلیٰ ظرفی اور بزرگ شہری کے احترام کی مثال قائم کردی

SHO

اعلیٰ ظرفی ہوتو ایسی ۔۔۔ خیبرپختونخوا میں ایک پولیس افسر نے اعلیٰ ظرفی اور بزرگ شہری کے احترام کی مثال قائم کردی۔

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک بزرگ شہری اپنی فریاد لے کر تھانے پہنچے ، وہاں ایس ایچ او موجود نہیں تھے، بزرگ شہری لاعلمی میں ایس ایچ او کی کی کرسی پر بیٹھ گئے۔

جب ایس ایچ او عقیل امین اپنے دفتر پہنچے تو بزرگ شہری کو اپنی کرسی پر بیٹھا دیکھ کر انہیں اٹھایا نہیں بلکہ بزرگ شہری کا احترام کرتے ہوئے ان کے برابر میں بیٹھ گئے اور تحمل سے ان کی بات سنی اور شکایت درج کی۔

واقعے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے پولیس افسر کے اخلاق اور اعلیٰ ظرفی کو خوب سراہا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >