اپنی ہی موت کا جھوٹا ڈرامہ کرکے انشورنس کلیم کرنیوالا پاکستانی برطانیہ میں گرفتار

Wife Insurance

برطانیہ میں اس پاکستانی کو 5 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے جس نے اپنی موت کا ڈرامہ رچا کر انشورنس کلیم کرنے کی کوشش کی۔

برطانیہ کے انشورنس فراڈ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 39 سالہ پاکستانی شہری سید بخاری نے اپنی موت کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔ اس نے انشورنس کمپنی سے بذریعہ ای میل اپنی ہی بیوی بن کر رابطہ کیا اور کہا کہ ان کے شوہر کا کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔

ملزم نے اپنے دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے جعلی میڈیکل اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے ۔ جب انشورنس کمپنی نے فون پر رابطہ کیا تو ملزم نے اپنی پارٹنر سے ان کی بات کرادی ۔ انشورنس حکام کو شک گزرا تو انہوں نے پولیس کو آگاہ کردیا۔ پولیس کے انشورنس فراڈ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کیں تو اس شخص کی آواز میچ ہوگئی جس پر اس کے خلاف مقدمہ قائم کرلیا گیا۔

ملزم نے ایک ملین پاﺅنڈ (تقریباً 20 کروڑ روپے) کا انشورنس کلیم کیا تھا، تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسے پہلے بھی فراڈ کے ایک مقدمے میں 7 سال 11 ماہ کی سزا ہوچکی ہے۔ لندن کی ایک عدالت نے 16 جنوری کو ملزم کو 5 برس قید کی سزا سنادی۔

اطلاعات کے مطابق بخاری نے 7 مرتبہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کیا جہاں اس نے کثیر رقم خرچ کی۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >