کوئٹہ کی یخ سردی میں جوتے پالش کرنیوالا محنت کش بچہ سکول داخل

کوئٹہ کی شدید سردی اور برف باری میں پالش کرنے والا بچہ اب تعلیم حاصل کرے گا۔بچے کا اداراہ ہذا کے زیر انتظام اسکول میں داخلہ کرادیا گیا۔بچے کو کتابیں،یونیفارم ،جوتے اور اسکول بیگ فراہم کیا گیا ہے، بچے کو ماہانہ وظیفہ اور دیگر سہولتیں بھی دی جائیں گی

کوئٹہ میں شدید برف باری میں جوتے پالش کرنے والے بچے کو مالی مدد فراہم کری گئی، بچے کا اسکول میں داخلہ کرا دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی خبر کا اثر! کوئٹہ میں شدید برف باری میں جوتے پالش کرنے والے بچے کو مالی مدد فراہم کری گئی، بچے کا اسکول میں داخلہ کرا دیا گیا۔#ARYNews

Posted by ARY News on Sunday, January 19, 2020

ایم ڈی بیت المال کا کہنا ہے کہ بچے اسد اللہ کے والد محمد شفیع کو مالی مدد فراہم کردی گئی۔۔۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بچے کی گریجویشن تک تعلیمی اخراجات ادارہ برداشت کرے گا۔کوئٹہ کی شدید سردی میں برف سے بھرے فٹ پاتھ پر بوٹ پالش کرنے والے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے اس کی تلاش شروع کی تھی جس میں بالآخر انہیں کامیابی مل گئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سردی میں ٹھٹھرتے محنت کش بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اس بچے سے ملاقات کرتے ہوئے اس کی مالی معاونت بھی کی

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ کی ٹھٹھرتی سردی میں محنت کش بچے کی وائرل ویڈیو پر وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

اور بلوچستان حکومت کی جانب سے اسے گرم کپڑے اور ایک ماہ کا راشن بھی دیا گیا تھا


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >