فیصل واوڈا پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

نئے انکشافات کے بعد فیصل واڈا پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واؤڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ فیصل واؤڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل واؤڈا صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت بغیر کسی پیش رفت کے ملتوی کردی اور درخواست گزار وکیل کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>