سرکاری گوداموں سے گندم کی ہزاروں بوریاں غائب، بیشتر سے مٹی اور پتھر برآمد

Wheat 2017

سندھ کے شہر شکارپوکے سرکاری گودام سے گندم کی70ہزار بوریاں غائب ہوگئیں جبکہ بیشتر بوریوں سے مٹی اور پتھر برآمد ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری گودام میں 2لاکھ70ہزار گندم کی بوریاں موجود ہیں جبکہ گودام میں رکھی گئی گندم کی بوریوں میں 70ہزار غائب کردیں گئیں، باقی ماندہ بیشتر بوریوں سے مٹی اور پتھر آمد ہوئے۔ ایسی بھی بوریاں برآمد ہوئیں جن میں گندم کم لیکن پتھر اور مٹی کی تعداد زیادہ تھی۔

یہ بوریاں محکمہ خوراک سندھ نے 2017 میں اربوں روپے کی گندم خریدی تھی اور کہا جارہا ہے کہ یہ گندم ناقابل استعمال ہے۔

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ شکارپور محکمہ فوڈ کے گوادم میں 2سال سے رکھی گندم ناقابل استعمال ہوگئی۔ 2لاکھ بوریوں میں سے ناقابل استعمال ایک لاکھ گندم کی بوری کراچی منتقل کی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے گندم سپلائی میں تاخیر ہوئی، منگل اور بدھ تک آٹے کے بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>