لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والے کیلیے قبر کاعذاب ہے: پرویز رشید

قبر میں سکون اس کے لیے ہے جس نے لوگوں سے روٹی کا نوالہ نہيں چھینا ، لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والے کے لیے قبر کاعذاب ہے: پرویز رشید

جنکے جہازوں میں حکومتی اراکین سفر کرتے ہیں آٹا اور چینی کا منافع بھی انہی کی جیبوں میں ہے

تفصلات کے مطابق کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں سکون قبر میں ہے ، سکون اس کے لیے ہے جس نے لوگوں سے روٹی کا نوالہ نہيں چھینا ، لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے والے کے لیے قبر کاعذاب ہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چند دوستوں کی جیبوں کو ڈالر سے بھرنے کے لیے گندم کی اسمگلنگ بھی ہوئی اورایکسپورٹ بھی، آج جوروٹی ہم 17 روپے میں خریدیں گے وہ دنیا کو 6 روپے کی بیچی گئی۔

پرویز رشید کا مزید کہنا تھاکہ آٹے کے ساتھ چینی بھی مہنگی ہوئی ہے اور منافع اورڈالرز اُس نے کمائے جس کے جہاز میں آپ سفر کرتے ہیں اور جو آپ کا کچن چلاتے ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>