اندھیر نگری چوپٹ راج، پی ایچ اے میں میٹرک پاس شخص ڈائریکٹر کے عہدہ پر براجمان

پی ایچ اے لاہور میں میرٹ اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ ڈیڑھ برس سے میٹرک پاس شخص بطور ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور تعینات ہے،جبکہ پی ایچ میں ہی 26 ایم ایس سی پاس، 40 بی اے پاس افراد میٹرک پاس شخص کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹرک پاس جاوید حامد ڈیلی ویجز پر مالی بھرتی ہوا، سفارشی بنیادوں پر گریڈ 19 لے لیا،محکمہ ہاؤسنگ نے حامد جاوید کی ترقی کو غیر قانونی قرار دے کر فوری کارروائی کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیے : چار ماسٹرز کرنے کے بعد رکشہ چلانے پر مجبور کیوں؟

ڈی جی پی ایچ اے اور دیگر حکام کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، فائل کو ہی دبا لیا۔معاملے پر ڈی جی پی ایچ اے مظفر سیال کا کہنا تھا کہ جاوید حامد کو غیر قانونی ترقی دی گئی یہ سب غلط ہوا۔

وائس چیئرمین حافظ ذیشان نے کہا کہ جاوید حامد کی ن لیگی دور میں بھرتی ہوئی پھر ترقیاں دے دی گئیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>