میرے خیال میں ہمیں بھی یوٹیوب چینل بنانا چاہئے: وزیر اعظم عمران خان

گزشتہ دنوں بنی گالا میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹس اور ڈیجیٹل میڈیا پبلیشرز کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی یو ٹیوب پر آنا چاہئے

میٹنگ میں معروف کورٹ رپورٹر صدیق جان نے وزیر اعظم۔ کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ نظر انداز ہوا ہے حالانکہ سب سے زیادہ پیسہ اس میں ہےصدیق جان نے وزیر اعظم۔ کو بتایا کہ ہمارے مین سٹریم اینکر صرف اس وجہ سے یوٹیوب چینل بنا رہے ہیں کیوں کہ یو ٹیوب اچھا خاصا معاوضہ دیتی ہے

یہ بھی پڑھئیے : وزیر اعظم عمران خان کے ماحولیات سے متعلق ویژن کی عالمی سطح پذیرائی

انہوں نے بتایا کہ ہمارے دو اینکرز کو یو ٹیوب نے ایک ماہ میں 71 ہزار ڈالر ادا کئے ہیںیہ سنتے ہی عمران خان بولے ہمیں بھی یو ٹیوب پر آنا چاہئے، وزیر اعظم خان کی اس بات پر پوری محفل کشت زعفران بن گئی


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>