تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں کہا تھا کہ میرا اپنا گزارا میری تنخوا میں نہیں ہوتا جس  پر اج مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے اپنا ردعمل دیا ہے

عمران صاحب اگر تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا تو بنی گالہ میں بھی لنگر خانہ کھول دیں عمران صاحب کنٹینر پر  اخلاقیات اور سماجی اقدار کی تباہی اور وزیراعظم کے کُرسی پر بیٹھ کر کاروبار، روزگار اور معاشی تباہی کی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ روشن ترقی کرتے پاکستان اور نئے غریب اور مہنگے ترین پاکستان میں فرق صرف نواز شریف اور عمران صاحب کا ہےعمران صاحب آئی ایم ایف جانے سے لے کر ، بجلی ، گیس ، پیٹرول، آٹا، چینی ، پیاز، ٹماٹر اور روٹی سب مہنگی کرنے تک آپ نے جھوٹ بولا

یہ بھی پڑھئیے : مجھے جو تنخواہ ملتی ہے اس سے گذارا نہیں ہوتا 

عمران صاحب آپ کی صلاحیت پشاور میٹرو سے عیاں اور نالائقی و نااہلی آٹے اور چینی کے بحران سے ثابت ، شرم آنی چاہئیے نواز شریف اور شہباز شریف کے ترقی کرتے سی پیک ، میٹرو ، موٹر ویز والا 5.8 فیصد پہ ترقی کرتا روشن ملک سولہ ماہ میں لنگر خانہ بنا دیا

عمران صاحب تنخواہ میں گزارہ نہیں ہو رہا تو کیا اے ٹی ایمز نے پن نمبر بدل دیا ہے ؟

عمران صاحب ہر روز حالات کی بہتری کا جھوٹ بول کر عوام کی مشکلات کا مذاق اُڑاتے ہیںعمران صاحب آپ کے جھوٹ بولنے ، نالائقی اور نااہلی کی کوئی حد نہیں۔

حکومت کو آجکل آٹا بحران کا بھی سامنا ہے جس پر اپوزیشن حکومت پر تنقید کر رہی ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>