وزیر اعظم کی تنخواہ کتنی ہے ؟

گزشتہ دنوں ملک کے بڑے کاروباری افراد سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے واقف ہیں کیوں کہ اب انکا اپنا گزارا مشکل ہے  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا اپنی تنخوا میں گزارا نہیں ہوتا

وزیراعظم عمران خان کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ پہلی بار سب کے سامنے بتا دیا – ویڈیو دیکھیں

وزیراعظم عمران خان کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ پہلی بار سب کے سامنے بتا دیا – ویڈیو دیکھیں

Posted by DawnNews on Monday, January 20, 2020

اس بات کے بعد ملک میں اب یہ بحث شروع ہو گے ہے کہ وزیر اعظم کی تنخواہ کتنی ہے

یہ بھی پڑھیں : فواد چوہدری وفاقی وزیر کی حیثیت سے کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟

گوکہ یہ تو ٹھیک سے معلوم نہیں کہ وزیر اعظم کی اب تنخواہ کتنی ہے لیکن مارچ میں وزیر اعظم کی ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی پے سلپ کے مطابق وزیر اعظم کی تنخواہ اپنے وزراء اور وزیر اعلی سے بھی کم ہے

پے سلپ کے مطابق وزیر اعظم کی بنیادی تنخواہ 107289 ہے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 21456 اور مزید الاؤنسز کی مد میں 50000 ایک، 12110 ایک اور 10728 ایک ادا کیا جاتا ہے

دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم کی کل تنخواہ 201574 روے ہے، جبکہ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد وزیر اعظم کو 196979 روپے ادا کئے جاتے ہیں۔
وزیر اعظم کے مقابلے میں وفاقی وزیر کی تنخواہ 250000 اور وزیر اعلی پنجاب کی تنخواہ 350000 ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>