وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے 20 ناراض ارکان کل ملاقات کے لیے بلالیا

Usman Buzdar

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے 20 ناراض ارکان کو کل ملاقات کے لیے بلالیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے 20 ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کو کل ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس بلالیا ہے، وزیراعلیٰ سے ملاقات میں ناراض اراکین اپنے مطالبات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ہے کہ تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے اپنے معاملات میں بہتری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو فروری تک کا وقت دے رکھا ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ناراض اراکین نے کل اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ترقیاتی فنڈز اور دیگر اختیارات کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ ساتھ ساتھ ناراض گروپ میں نئے اراکین کی شمولیت کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔ ان ناراض اراکین کا یہ مطالبہ بھی ہے کہ انکے کام نہیں ہورہے اسلئے چیف سیکرٹری سے اختیارات واپس لیکر وزیراعلیٰ پنجاب کو دئیے جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب کے مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے 20 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے الگ گروپ بنایا تھا، ناراض گروپ کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے حلقوں کے لیے فنڈز اورعوامی منصوبوں کامطالبہ کیا تھا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>