کراچی میں جھگیوں میں آگ لگنے کی فوٹیجز منظر عام پر

کراچی میں جھگیوں میں آگ لگنے کی ویڈیوز سامنے آگئیں

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ لیاقت آباد میں لیاری ندی کے کنارے ہندو آبادی کی جھگیوں میں آگ عبادت کے لیے جلائے گئے چراغ سے لگی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہوئی آتشزدگی سے 180 جھگیاں جل گئی تھیں۔

پھول فروش بیرجو کے مطابق اس نے تیل منگوایا اس کی بہن نے چراغ جلایا اور پیٹی پر رکھ دیا جس کے بعد وہ روٹیاں لینے چلا گیا جبکہ بھتیجی کھیلنے کے لیے باہر نکلی تو تیل ختم ہونے پر بجھنے سے قبل چراغ سے شعلہ لپکا جس سے جھگی کو آگ لگ گئی۔ اسکے بعد تیزا ہوا کی وجہ سے آگ پوری بستی میں پھیل گئی جب وہ روٹیاں لیکر واپس آیا تو آگ پوری بستی میں پھیل چکی تھی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>