پاکستان کا غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک تمام قسم کے وار ہیڈز لے جاسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کہ اس میزائل تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا، ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا، میزائل کے تجربے کے موقع پر چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھئیے : پاک فوج نے شدید برفباری میں پھنسے نجی یونیورسٹی کے 22 طلبا کو ریسکیو کرلیا

آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربے کے موقع پرڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکام، سینئر دفاعی افسران، انجینئرز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم عمران خان ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کامیاب تجربے پر انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>