پی ٹی وی دیکھو یا نہ دیکھو ۔۔ پہلے سے ڈبل ٹیکس تو دینا پڑے گا۔۔

پی ٹی وی دیکھو یا نہ دیکھو ۔۔ ٹیکس تو دینا پڑے گا۔۔ بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کر دی

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی نے عوام کی جیبوں سے 20 اب روپے نکالنے کا منصوبہ بنالیا جس کے تحت پی ٹی وی فیس 35 روپے ماہانہ سے بڑھاکر 100 روپے ماہانہ کی جائے گی۔۔

پی ٹی وی انتظامیہ نے یہ فیصلہ مالی مسائل سے نبٹنے کیلئے کیا۔ اس سے پہلے پی ٹی وی 7 ارب روپے سالانہ وصول کررہا تھا۔ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس فنانشل پلان کی منظوری دیدی۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ منظوری دیں گے۔

 یہ بھی پڑھئیے : ترک ڈرامہ ارطغرل پی ٹی وی پر نشر ہوگا یا نہیں؟ پی ٹی وی کا جواب آگیا

واضح رہے کہ پی ٹی وی فیس مساجد ، مدارس اور سکولز سے بھی لی جاتی ہے جہاں پی ٹی وی نہیں دیکھا جاتا۔ اسکے علاوہ شہری علاقے جہاں کیبل پر نشریات دیکھی جاتی ہیں اور پی ٹی وی کو شاذر وناذر ہی دیکھا جاتا ہے ۔ وہاں سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جارہی ہے۔ ان سب کے باوجود پی ٹی وی کا خسارہ ہے کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔۔

پی ٹی وی نے مارکیٹنگ کیلئے ٹیم بھی ہائر کی تھی لیکن وہ بھی مارکیٹنگ آئیڈیاز دینے میں ناکام رہی اور خزانے پر بوجھ بنی رہی ۔

  • پتا نہیں ہماری قوم کو ٹیکس دینے میں کیا موت پڑتی ہے ۔ پورے ترقی یافتہ ممالک میں سرکاری ٹی وی کی فیس بجلی کے بل میں سے کٹتی ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >