ائیرہوسٹس کو تھپڑ اور موبائل فون مارنے والا مسافر گرفتار

Air Hostess

لاہور: ایئر بلو کی پرواز میں ویڈیو بنانے سے روکنے پر مسافر نے اسمارٹ فون ایئر ہوسٹس کو دے مارا جس سے اس کا سر پھٹ گیا، جہاز لینڈ ہوتے ہی اے ایس نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

ائیر بلیو کی دبئی سے اسلام اباد آنے والی پرواز پر مسافر محمد صغیر نے ائیر ہوسٹس منزہ وحید سے پہلے کھانا مانگا اور ساتھ ہی اپنے سمارٹ فون سے ائیرہوسٹس کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

ائیرہوسٹس کے روکنے پر مسافر نے غصے میں اپنا سمارٹ فون ائیر ہوسٹس کے سر پر دے مارا ، جس سے ائیرہوسٹس کا سر پھٹ گیا۔ اسکے بعد ائیرہوسٹس کو تھپڑ مارا اور گالم گلوچ شروع کردی۔ دیگر مسافروں اور جہاز کے دوسرے عملے نے جب مسافر کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ مسافر عملے سے لڑ پڑا اور گالم گلوچ شروع کردی۔

Passport

بات گالم گلوچ سے عملے سے ہاتھا پائی تک جا پہنچی ، اس دوران مسافر نے ائیرہوسٹس کو بھی تھپڑ ماردیا جس پر دیگر مسافر وں اور عملے نے کپتان کو شکایت کی ۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ سے قبل کپتان نے اے ایس ایف کو طلب کیا اور طیارہ لینڈ ہوتے ہی اے ایس ایف نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافر کی شناخت صغیر کے نام سے ہوئی ہے، وہ بظاہر نشے میں یا ذہنی مریض لگتا ہے جبکہ زخمی ہونے والی ائیر ہوسٹس کو بھی طبی امداد دی گئی جس کے سر ہر پٹی باندھ کر گھر بجھوا دیا گیا جبکہ مسافر کو بلیک لسٹ کردیا گیا۔

نجی ایئرلائن کی انتظامیہ نے مسافر کو معاف کردیا جس کے بعد انتظامیہ کے کہنے پر اسے رہا کردیا گیا، انتظامیہ کے مطابق مسافر کی فیملی نے اس کی حرکت پر معافی مانگ لی ہے۔

  • What Crock !! He should have been criminally prosecuted. A mere apology ( by the family) sorted out this matter ?!! In a decent country, this "Chump” would have spent a few years in jail !!! I bet the outcome would have been different had he as the Captain/Co-pilot or a male flight attendant !!!! But then you see, rumor has it that assaulting a woman in Pakistan is not something very worrying !!! Speaking of the so called "Sharia Laws’ as per the Islamic jurisprudence,
    any crime against Women, Children and the elderly was punishable by death !!!!


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >