بے نظیر انکم سپورٹ کے جعلسازوں کی صحت کارڈ میں بھی جعلسازی

Sehat Card Benazir Card

ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلسازی سے امداد وصول کرنیوالے 8 لاکھ افراد کا وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر مستحقین نے اربوں روپے بٹورلئے۔

وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت گزشتہ سال رجسٹرڈ افراد کے علاج کیلئے 7 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی۔ وزارت صحت نے جعلسازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی تصدیق کے بعد جعلسازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور علاج کرانیوالے افراد سے رقوم کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔

وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام نے بے نظیر انکم سپور ٹ پروگرام کا ڈیٹا لے کر مذکورہ افراد کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت سہولت کارڈ فراہم کیے تھے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل انکشاف ہوا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ ایسے افراد مستفید ہوتے رہے جو غیر مستحق تھے۔ ان لسٹ میں ہزاروں سرکاری افسران اور بڑے بڑے بیوروکریٹس بھی شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا اور انکے نام سامنے لانے اور رقوم کی واپسی کا حکم دیا تھا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>