جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس، ایف آئی اے کی دعا بھٹو سے تفتیش

Dua Bhutto
جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس انکوائری، ایف آئی اے کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو سے تفتیش

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جمعرات کو سندھ سے تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو سے مبینہ طورپر انکے نام سے منسوب بیس کے قریب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں تحقیقات کیں،

ایف آئی اے نے یہ تحقیقات سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں کی، سوالوں کے دوران تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ اور جمیل صدیقی بھی موجود تھے۔

دعا بھٹو نے کہا کہ انکا ان اکاؤنٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ جانتی ہیں کہ یہ اکاؤنٹس کون چلا رہا انکا کہنا تھا کہ ایف آئی اے ان اکاؤنٹس کے خلاف کاروائی کرے

دریں اثنا ایف آئی اے کا موقف تھا کہ انہیں ان اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا کی شکایت ملی ہے جس وجہ سے یہ سوالات کئے جا رہے ہیں

یاد رہے کہ دعا بھٹو تحریک انصاف کی ٹکٹ پر سندھ سے 2018 میں رکن صوبائی اسمبلی بنی ہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>