وزیر اعظم عمران خان ڈیووس سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان ڈیووس سے وطن واپس پہنچ گئےہیں۔ وزیراعظم ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے جہاں انہوں نے ورلڈاکنامک فورم سے خطاب کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، جرمن چانسلر سمیت مختلف غیر ملکی سربراہان اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا یہ دورہ نہایت کام یاب رہا،وزیر اعظم کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خصوصی ملاقات کی۔ گزشتہ دن جرمن چانسلر سے بھی عمران خان کی غیر رسمی ملاقات ہوئی ، جس میں انہوں نے وزیر اعظم کو دورہ جرمنی کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران فیس بک، یوٹیوب اور دیگر دنیا بھر کی کئی بڑی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں، انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کیا اور دنیا کو باور کرایا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش ملک ہے۔

دورہ کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز سے لڑا، دنیا کے سامنے پاکستان کا امیج مثبت انداز میں اجاگر کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم 21 جنوری کو ڈیووس پہنچے تھے اور کامیاب دورے کے بعد آج صبح وہ واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اس دوران فورم کی سائیڈ لائن پر ان سے متعدد اہم شخصیات نے ملاقاتیں کیں، گزشتہ دن کوکا کولا کمپنی کے سی ای او جیمز کوئین سےبھی ان کی اہم ملاقات ہوئی۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>