کرتارپورراہداری کا کریڈٹ عمران خان کو نہیں جاتا۔ پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی نے کرتاپور راہداری کے معاملے پر تحریک انصاف کے اقلیتی رکن اسمبلی کو ڈانٹ پلادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے پور راہداری کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو دینے پر حکومتی رکن مہندر پال سنگھ کو ٹوک دیا اور کہا کہ جس کا بات پتہ نہ ہو، وہ نہیں کرتے،کرتار پور راہداری کا کریڈٹ جنرل باجوہ کی جپھی کو جاتا ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی نے نام دیے بغیر بولنے پر ایک اور حکومتی رکن کو بھی جھاڑ پلادی جس پر تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہدہ نے احتجاج کیا اور کہا کہ پرویز الٰہی نے غلط کہا کہ کرتاپورراہداری کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو نہیں جاتا۔

یاد رہے کہ سال 2018 میں سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی جہاں تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کا پرجوش استقبال کیا تھا اور دونوں بغل گیر بھی ہوئے تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے نوجوت سدھو سے سکھوں کی مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن پر کرتارپور راہداری کھولنے کی بات کی تھی۔ جس کے بعد حکومت نے کرتارپور راہداری پر کام شروع کردیا۔۔

واضح رہے کہ عمران خان کے مخالفین کرتارپور راہداری کا کریڈٹ جنرل باجوہ کو دیتے ہیں۔ پرویز الٰہی بھی آج کل حکومت سے ناراض ہیں جس پر یہ تاثر لیا جارہا ہے کہ پرویز الٰہی نے ناراضی میں عمران خان کی بجائے جنرل باجوہ کو کریڈٹ دیا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>