پاکستان میں سیکورٹی کے حالات بہتر، برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے سفری ہدایات نرم کر دیں

برطانیہ نے پاکستان بارے نئی سفری ہدایات میں نرمی کردی۔

پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنرنے اپنی حکومتی ویب سائٹ کا ایک لنک ٹوئیٹ کیا جسکے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان سے متعلق نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں اور اس میں کافی حد تک نرمی کی گئی ہے۔

نئی سفری ہدایات کے مطابق پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے،برطانوی ‏شہریوں کے لیے پاکستان کے شمالی علاقوں کا بزریعہ روڈ بھی سفر کافی حد تک محفوظ ہوگیا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ برطانیہ کو اپنی ٹریول ایڈوائزری تبدیل کرنا پڑی۔

ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی میں بہتری پاکستان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

‏ ‏ایڈوائزری میں بہتری میں  برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان بھی اہم رہا جسکے سبب دنیا بھر میں پاکستان پرامن چہرہ روشناس ہوا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے لئے سفری ہدایات کو نرم کرنے کے برطانیہ کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے

 


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>