حریم زادہ کے نعروں پر فیاض چوہان کا ن لیگ کو دلشادبیگم اور طاہرہ سید کا طعنہ

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی ۔۔ اپوزیشن کے حریم زادہ، حریم زادہ کے نعرے

پنجاب اسمبلی میں فیاض الحسن چوہان کی تقریر کے دوران ن لیگ کے ایم پی اے ارشد ملک اور دیگر ارکان نے حریم زادہ، حریم زادہ’ ے نعرے لگانے شروع کر دیئے جس پر فیاض چوہان بھڑک گئے اور اپوزیشن کو جواب دے ڈالا۔۔

فیاض الحسن چوہان نے جواب دیتے ہوئے دلشاد بیگم اور طاہرہ سید کا طعنہ دے دیا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ آپ کا لیڈر نواز شریف طاہرہ سید اور دلشاد بیگم کو فون پر گانے سنایا کرتا تھا، دلشاد بیگم کے کہنےپر کشمیر کی پالیسی تبدیل کردیتا تھا۔ کسی کو یاد ہے کہ میں یاد کرادوں۔

ڈپٹی اسپیکر بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ پاسکے۔احساس ہونے پر فیاض الحسن چوہان کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ارشد ملک نے جو فقرے کسے ہیں ابھی ریکارڈ پر ہیں سنائیں ان کو نکال کر، چیخ کر میری آواز کو نہیں دبایا جا سکتا، میں نے جواب دیا ہے۔ اپوزیشن کے بولنے پر میں جواب دیتا ہوں، ہمیشہ میں نے بعد میں جواب دیا ہے ۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>