بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔۔ وزیر اعظم کی بہترین سفارتکاری

بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے۔۔عالمی برادری نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کا اعتراف کرلیا۔۔۔ وزیر اعظم کی بہترین سفارتکاری کی وجہ سے پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی لسٹ سے نکلنے کے قریب پہنچ گیا۔

بیجنگ میں فائننشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں امریکا، چین برطانیہ،فرانس،جاپان،نیوزی لینڈاور آسٹریلیا نے پاکستان کی سفارتی حمایت کردی ۔۔۔ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کےلئےافغان طالبان اورامریکا کومذاکرات کی میزپرلایا،جس کے بعد امریکا پاکستان کی حمایت میں سرگرم ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستان کے اقدامات اور رپورٹ کی روشنی میں نئی سفارشات تیار کرے گا اور سفارشات فروری کے پہلے ہفتے میں بھیجے گا جبکہ پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا یا نہ رہنے پر ووٹنگ آئندہ ماہ پیرس اجلاس میں ہو گی

پاکستان کے دوست ملک چین نے انسداد دہشت گردی کے مالی تعاون کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی نمایاں پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سیاسی عزم اور متحرک کوششوں کو عالمی برادری کو تسلیم کرنا چاہیے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے۔۔۔

ایف اے ٹی ایف کے صدر اورایشیا پیسفک جوائنٹ گروپ کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے چین بامقصد، تعمیری اور منصفانہ رویے کو برقرار رکھے گا اور متعلقہ بات چیت میں حصہ لے گا۔۔۔۔ بیجنگ کے اس اجلاس میں شریک پاکستانی وفد میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، وزارت خارجہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کسٹمز، وزارت داخلہ اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے نمائندے شامل تھے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>