کروناوائرس سے 26 افراد ہلاک، پاکستانی چین سے واپس جانے میں تاحال ناکام

 وقار خان نامی چین میں مقیم  "ووہاں یونیورسٹی” کے ایک طالب علم نے انڈیپنڈنٹ اردو کی ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کروناوائرس کے سبب چین میں کچھ پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ جو واپس جانا چاہتے ہیں

مگر انہیں واپسی میں دشواری آرہی ہے اور سفارتخانے سے رابطوں کے باوجود  کوئی جواب نہیں مل رہا۔ کروناوائرس کی ابتداء چین کے شہر ووہاں سے ہوئی اور اس کے نتیجے میں تقریبا 26 سے زائد افراد جانبحق ہوگئے۔

کرونا وائرس: ’پریشان پاکستانی واپس جانا چاہتے ہیں، سفارتخانے سے جواب نہیں آ رہا‘

کرونا وائرس: ’پریشان پاکستانی واپس جانا چاہتے ہیں، سفارتخانے سے جواب نہیں آ رہا‘ووہان سے وقار خان نے مزید بتایا کہ ’کرونا وائرس کی وجہ سے شہر میں تہلکہ مچا ہوا ہے اور پریشانی کی صورت حال ہے۔‘مزید: https://www.independenturdu.com/node/27406/

Posted by Independent Urdu on Friday, January 24, 2020

ثاقب تنویر کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین بتاتے ہیں کہ کرونا وائرس جنگلی جانوروں کی وجہ سے پھیلا ہے۔ رواں ہفتے شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اس وائرس کا آغاز شاید چمگادڑوں اور سانپوں میں ہوا۔ اس وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، کھانسی، سینے میں گھٹن اور سانس لینے میں مشکلات پیش آنا شامل ہیں۔

وقار یونیورسٹی میں بطور ’کنٹری ریپریزینٹ یٹو‘ ہیں اور انہوں نے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے سے درخواست کی کہ ووہان میں موجود پاکستانی فیملیز کی مدد کی جائے کیوں کہ وہ یہاں پریشان ہیں اور واپس جانا چاہتی ہیں۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>