آج میں سرخرو ہو گیا، فیصل ووڈا کے خلاف برظانیہ میں شکایت درج کروا دی

 

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر لندن میں جائیدادوں کا الزام عائد کرتے ہوئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی میں ان کے خلاف شکایت درج
کرادی۔۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے سوال اٹھایا کہ لندن کے پوش علاقوں میں موجود فیصل واوڈا نے یہ جائیدادیں کن وسائل سے بنائی ہیں؟ انہوں نے پوچھا کہ آپ کے ذرائع آمدن کیا ہیں؟ فیصل واوڈا نے منی لانڈرنگ کر کے پیسے لندن میں بھیجے اور یہاں آ کر جائیداد بنائی

عابد شیر علی نے شکایت میں مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی فیصل واوڈا کے اثاثوں سے متعلق تحقیقات کرے۔

انہوں نے دعویٰ کے ساتھ فیصل واوڈا پر برطانیہ میں11 پراپرٹیز موجود ہونے کا الزام لگایا۔
ن لیگی رہنما نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب) سے اپیل کی ہے کہ وہ وفاقی وزیر آبی وسائل کے خلاف ایکشن لیں


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >