سعودی حکومت نے عازمین حج کیلئے ایک اور مشکل کھڑی کردی

ایک جانب پی ٹی آئی سرکار نے حج مہنگا کرکے مذہبی فریضے کی ادائیگی کو مشکل بنادیا ہےتو دوسری جانب سعودی حکومت نے عازمین حج کو امتحان میں ڈال دیا ہے۔

سعودی حکومت نے 2020 کے لیے عازمین حج پر 410 ریال کی اضافی فیس لاگو کردی ہے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج فیس میں اضافے کے بعد پاکستانی عازمین حج کو 300 ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہوگی۔ ویزہ فیس کیساتھ 110 ریال انشورنس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین کو ویزہ اور انشورنس کی مد میں 16 ہزار سے زائد کی رقم اضافی ادا کرنا ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے یہ فیس و انشورنس کا اضافہ رواں سال حج پیکج میں شامل کردیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے سعودی حکام سے ویزہ فیس اور انشورنس ختم کرنے مطالبہ کردیا تھا، لیکن سعودی حکومت نے وزارت مذہبی امور کی درخواست مسترد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے جواب میں کہا ہے کہ فیس کا اطلاق صرف پاکستان پر نہیں بلکہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک پر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کے حکام سعودی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں کہ حجاج کے اخراجات میں کمی لائی جاسکے۔ذرائع کے مطابق سعودی حکومت تمام سہولیات پر 5 فیصد ویلیو ایڈیڈ ٹیکس پہلے سے ہی وصول کررہی ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>