آٹا بحران میں سرکاری افسران اور سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا انکشاف

aata crisis

آٹا بحران کے پیچھے کون ہے؟ تحقیقات مکمل۔۔رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو بھجوادی گئی۔۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق زیراعظم عمران خان کو سنسنی خیز انکشافات سے بھرپور آٹا بحران کی رپورٹ بھجوا دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بحران جان بوجھ کر باقاعدہ منصوبہ بندی اور سازش کے تحت پیدا کیا گیا اور بحران پیدا کرنے میں سیاسی شخصیات اور بیوروکریٹس بھی ملوث ہیں۔

آٹا بحران سے متعلق سیکیورٹی اداروں کی 21 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس کے مطابق آٹا بحران جان بوجھ کر اور باقاعدہ منصوبہ بندی سے پیدا کیا گیا ۔ رپورٹ میں بحران کے ذمہ دار سرکاری افسران اور اہم سیاسی شخصیات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ آٹا اور گندم بحران محکمہ خوراک کی انتظامی نااہلی اور سیاسی دباؤ کی وجہ سے پیدا ہوا، نومبرتک گندم 1550 روپے فی من تھی جسے منصوبہ بندی سے 1950 روپے تک پہنچایا گیا، 2 ماہ قبل مارکیٹ میں گندم وافر مقدار میں تھی لیکن دسمبر میں گندم غائب ہونے لگی، صاف گندم 2100 روپے من ملنے پر چکی مالکان نے بھی قیمت بڑھائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ لاہورکی فلورملزکا کوٹہ 50 سے کم کرکے 45 بوری جب کہ راولپنڈی کی ملز کا کوٹا پچیس سے بڑھا کر تیس بوری کردیا گیا۔

رپورٹ میں سیکرٹری خوراک کی غفلت اور انتظامیہ کی نااہلی بھی بے نقاب کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سیکرٹری خوراک فلورملزکے کوٹے بڑھانے سے متعلق بروقت فیصلہ کرنے میں ناکام رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی آٹا بحران پرقابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے نوٹس کے بعد سیاسی شخصیات اور افسران ایکشن نے ایکشن لینا شروع کیا اور آٹا بحران پر اقدامات پانے کے لیے اقدامات شروع کیے گئے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>