پولیس یونیفارم میں کیمرے نصب، شہریوں کی جدید ٹیکنالوجی سے سکریننگ

پولیس کی جدت کی جانب ایک اور قدم ، اب شہریوں کو تصدیق کے لئے تھانہ جانے کی ضرورت نہ ہوگی،

اسلام آباد میں پولیس کی وردی ساتھ کیمرہ نصب ہوگا تمام گفتگو ریکارڈ ہوگی

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر اب جدید طرز ٹیکنالوجی سے شہریوں کی اسکریننگ کی جائے گی

اسلام آباد سے شروع ہونے والے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد پولیس کی وردی کے ساتھ کیمرے نصب ہوگا اور پولیس کو بائیو میٹرک ویری فیکیشن کے لئے ٹیب فراہم کئے گئے ہیں

‏آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان خصوصی کاوشوں سے چیک پوسٹس پر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فنگر پرنٹ کا استعمال شروع۔

بائیو میٹرک کی مدد سے ہر شہری کا ریکارڈ ناکہ جات پر میسر ہوگا.جس شخص کی تصدیق کرنا مقصود ہوگی تھانے لے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

شہریوں نے اس اسلام آباد پولیس کے اس قدم کو انقلابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وقت کی بچت ہوگی اور شہریوں کو بھی ذہنی کوفت سے نجات ملے گی


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>