عاطف خان سمیت خیبر پختونخوا کے 3 وزراء کابینہ سے فارغ

خیبر پختون خوا کے 3 وزراء کابینہ سے فارغ کر دیئے گئے۔

کے پی کابینہ سے عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو نکال دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری۔

کے پی کابینہ سے عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو نکال دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری۔#ARYNews

Posted by ARY News on Sunday, January 26, 2020

خیبر پختون خوا حکومت کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فارغ کیے جانے والے وزاراء میں شہرام ترکئی، عاطف خان اور شکیل احمد شامل ہیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہرام ترکئی وزیرِ صحت، عاطف خان سینئر وزیرِ کھیل، ثقافت اور سیاحت جبکہ شکیل احمد وزیرِ ریونیو اور اسٹیٹ تھے۔ گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان نے تینوں صوبائی وزراء کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں وزراء پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے۔

شوکت یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گروپ بندی پر اگر پارٹی خاموش رہتی ہے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >