صدر پاکستان عارف علوی پنجاب پولیس کے ہاتھوں "ماموں ” بن گئے

عارف علوی "ماموں " بن گئے

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی "ماموں ” بن گئے۔۔ انتظامیہ نے صدر مملکت عارف علوی کو بھی ”ماموں“ بنا دیا ۔پولیس اہلکار ہی گاہک بن گئے اور صدر عارف علوی قیمتیں پوچھتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کو ”سب اچھا“ کی رپورٹ دینے کیلئے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو یوٹیلیٹی اسٹور پر سامان سے بھری ٹرالیاں پکڑا دیں۔

اتوار کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے مزنگ اڈہ کے علاقے میں واقع یوٹیلیٹی اسٹور کے دورے پر لاہور پولیس نے اپنے ہی سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو گاہک بناکر سامان سے بھری ہوئی ٹرالیاں پکڑا دیں۔ صدر مملکت ان گاہکوں (سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں) سے اشیائے ضروریہ کی قیمت اور کوالٹی سے متعلق سوالات کرتے رہے ۔

گاہک بنے پولیس اہلکار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سب اچھا کی رپورٹ دیتے رہے اور صدر پاکستان کو "ماموں” بناتے رہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>