اسلام آباد انتظامیہ کا ماحول کی بہتری کیلئے ایک اور قابل ستائش قدم

ماحولیات کی بہتری کے لئے ایک اور قابل ستائش قدم اسلام آباد کی انتظامیہ نے پورے ملک کے لئے مثال قائم کر دی

تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل سی ڈی اے نے تجاوزات کے خلاف موثر مہم چلائی تجاوزات کے خلاف اس مہم میں انتظامیہ نے قریباً پندرہ ہزار کنال کے قریب زمین وار گزار کروائی

زمین کو دوبارہ قبضے سے بچانے اور قابل استعمال بنانے کے لئے انتظامیہ نے اسے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا

اسلام آباد انتظامیہ کے ایک اعلی عہدے دار کا کہنا تھا کہ ‏اسلام آباد انتظامیہ نے تجاوزات سے تقریباً پندرہ ہزار کنال جگہ واگزار کروائی۔اس جگہ کو قدم بہ قدم مفاد عامہ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین سی۔ڈی اےکی ہدایت پر سی ڈی اے نے بڑے درختوں کی منتقلی کے لئے جدید مشینری حاصل کرلی آئندہ کسی ڈویلپمنٹ کے سلسلے میں کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا بلکہ درختوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔#CleanGreenPakistan #Islamabad

Posted by Pakistan Tehreek-e-Insaf on Sunday, January 26, 2020

زرائع کے مطابق کشمیر ہائی وے پر ‎ICTA Volunteers کی مدد سے واگزار زمین پر سیکٹر G-13/G-14 کے سامنےاربن فاریسٹ بنایا گیا ہے۔

چیئرمین سی۔ ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے نے بڑے درختوں کی منتقلی کے لئے جدید مشینری حاصل کرلی آئندہ کسی ڈویلپمنٹ کے سلسلے میں کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا بلکہ درختوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک سے دوسری جگہ منتقل کر دیا جائے گا۔

اس سے ماحول بہتر اور خوبصورت ہو گا۔ شہریوں نے جنگل کو دیکھ کر خوش گوار تاثرات کا اظہار کیا لوگوں کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے پورے ملک کے لئے مثال قائم کی اے

دیکھئے درخت کو کیسے منتقل کیا جاتا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>