پی آئی اے نے 2 گراؤنڈڈ طیارے قابل استعمال بنا لئے

PIA Pakistan

پی آئی اے کی بہتری کی جانب بڑا قدم، انجینئرز نے دو گراؤنڈ طیارے قابل استعمال بنا لئے

پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم کا بڑا کارنامہ، تقریباً دو سال سے گراؤنڈ اے ٹی آر طیارہ قابل استعمال بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم اور عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت طیارے کو قابل پرواز بنایا،

پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ مارچ دوہزار اٹھارہ سے گراؤنڈ کیا گیا تھا، پی آئی اے نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی۔

اے ٹی آر طیارے کو آزمائشی پرواز کے بعد کراچی سے سکھر کی دو طرفہ معمول کی پروازوں پی کے 536 اور پی کے 537 کے لیے آپریٹ کیا گیا۔

اے ٹی آر 72 طیارے کو دوبارہ سے قابل پرواز بنانے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں اے ٹی آر 72 طیاروں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر پی آئی اے کی انجیئرنگ ٹیم کی اس کاوش اور محنت کو سراہا جا رہا ہے

یاد رہے کہ اے ٹی آر طیارے ملک میں مقامی فلائٹس کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >